میک اپ مصنوعات میں مضر صحت اجزاءکا انکشاف، محکمہ صحت نے کلیر کمپنی سے ڈیٹا طلب کر لیا

Saturday, December 30, 2017
قومی آواز ۔ ٹورنٹو ۔
میک اپ مصنوعات میں مضر صحت اجزاءپائے جانے کے انکشاف کے بعدمحکمہ صحت نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔ محکمے نے پہلے مرحلے کے طور پر کلیر کمپنی جو یہ مصنوعات بناتی ہے ڈیٹا طلب کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ کلیر کمپنی نے اس واقعے کے منظر عام پر آنے کے بعد اپنی تمام مصنوعات اسٹورز سے اٹھا لی ہیں اور اپنے صارفین سے کہا ہے کہ اگر کسی کو ان مصنوعات سے کوئی نقصان پہنچا ہے تو اسے ہرجانہ دیا جائے گا۔ فیڈرل ایجنسی کا کہنا ہے کہ انہوں نے کلیر کمپنی سے رابطہ کر لیا ہے اور ان سے ان مصنوعات کا ڈیٹا طلب کر لیا ہے ۔ایک چھ سالہ بچی کی ماں کرسٹینا وارنر کا کہناہے کہ وہ ایک لیب میں کام کرتی ہیں اور انہوں نے اپنی بچی کے میک اپ کے سامان کا لیب میں تجزیہ کیا تھا جس میں ایبسٹاس پایا گیا جس پر انہوں نے دیگر اشیاءکا بھی تجزیہ تو سترہ مصنوعات میں یہی اجزاءموجود تھے جس پر انہوں نے متعلقہ حکام کو اطلاع دی۔ محکمہ صحت کے مطابق اس واقعے کی پوری تحقیقات کی جا ئے گی اور مضر صحت اشیاءکو اسٹوروں پر رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔