March 16, 2017 نکیتا آرگونوو کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے ماہر تعمیرات کے گرد گھوم رہی ہے جو ایک خطرناک اور پراسرار حادثے کے نتیجے میں کوما میں چلا جاتا ہے اور ہوش میں آنے کے بعد خود کو ایک الگ ہی دنیا میں پاتا ہے۔ فلم کی کاسٹ میں رینال موخامیتو،ایلیکسی سیبریاکوو،اینٹن پیمفشنے،میلوش بیکووک اور روسٹسلاو گلبس سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔سیرک اینڈریسیان کی پروڈیوس کردہ یہ فلم رواں برس سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔
قومی آواز ۔ ہالی وڈ ۔ سنسنی خیز فلموں کے دیوانے ہوجائیں تیار کیونکہ ایکشن سے بھرپور روسی سائنس فکشن فلم کوما ’COMA‘کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔