نائیجریا میں پھنسی خاتون فرار ہو کر کینیڈا پہنچنے میں کامیاب

اتوار28 اکتوبر 2018
قومی آواز:ٹورنٹو

نائیجریا میں نا معلوم وجوہات کی بناءپر قید کی گئی کینیڈین خاتون با لاٰخر فرار ہو کر کینیڈا پہنچنے میں کامیاب ہو گئی۔ خاتون کا تعلق اونٹاریو سے بتایا جاتا ہے۔ ایجنسی کے مطابق خاتون کو نائیجیریا میں ان کی بچی سمیت قید رکھا گیا تھا تاہم وہ کینیڈین سفارتخانے اور کچھ دوستوں کے تعاون سے وہاں سے نکلنے میں کامیا ب ہو گئیں۔ہفتے کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خاتون نے بتایا کہ انہیں ایک کمرے کے گھر میں قید کیا گیا تھا تاہم انہوںنے کسی طرح کینیڈین سفارتخانے سے رابطہ کیا اور وہاں سے نکلنے میں کامیابی حاصل کی۔