اتوار28 اکتوبر 2018 نائیجریا میں نا معلوم وجوہات کی بناءپر قید کی گئی کینیڈین خاتون با لاٰخر فرار ہو کر کینیڈا پہنچنے میں کامیاب ہو گئی۔ خاتون کا تعلق اونٹاریو سے بتایا جاتا ہے۔ ایجنسی کے مطابق خاتون کو نائیجیریا میں ان کی بچی سمیت قید رکھا گیا تھا تاہم وہ کینیڈین سفارتخانے اور کچھ دوستوں کے تعاون سے وہاں سے نکلنے میں کامیا ب ہو گئیں۔ہفتے کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خاتون نے بتایا کہ انہیں ایک کمرے کے گھر میں قید کیا گیا تھا تاہم انہوںنے کسی طرح کینیڈین سفارتخانے سے رابطہ کیا اور وہاں سے نکلنے میں کامیابی حاصل کی۔
قومی آواز:ٹورنٹو