نشے کی زیادتی سے ہلاک ہونے والے نوجوانوں کی ماﺅں کا جسٹن ٹروڈو کواحتجاجی خط، نشے سے نمٹنے کے لئے زیادہ وسائل مختص کئے جائیں،مطالبہ

Thursday, November 23, 2017

قومی آواز ۔
ٹورنٹو۔

کینیڈا میں بڑھتے ہوئے نشے کی لعنت اور نوجوانوں کے اس لت میں مبتلہ ہونے کی وجہ سے ماﺅں میں تشویش پائی جاتی ہے۔ کینیڈا بھر سے نشے کی زیادتی کی وجہ سے ہلاک ہونے والے نوجوانوں کی ماﺅں نے اپنے بچوں کی تصویریں وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کو روانہ کی ہیں اور ان سے یہ اپیل کی ہے کہ نشے کے بارے میں شعور بیدار کرنے اور اس پر قابو پانے کے لئے زیادہ وسائل مختص کئے جائیں۔ پانچ سو سے زائد ماﺅں پر مشتمل اس گروپ نے وزیر اعظم سے اپیل کی ہے کہ نشے کی زیادتی پر قابو پانے کے لئے زیادہ موثر اقدامات کئے جائیں۔ مائیکل اسپتال کی سائنسدان اور ریسرچ پروفیسر تارا گومز کا کہنا ہے کہ ماﺅں کا یہ اقدام بہت بہتر سمت میں ایک اچھا قدم ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ بہت اہمیت کا معاملہ ہے جس پر فوری توجہ درکار ہے۔