نواز شریف قانون کے بند ڈبے میں قید, دیکھئے اہم ترین خبر

لاہور (ویب ڈیسک) پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نوازشریف نے جعل سازی کی وہ اس لئے ڈر رہے ہیں اس پر 14سال سزا ہوسکتی ہے کیونکہ ان کے پاس اپنی صفائی میں پیش کرنے کو کچھ بھی نہیں ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ نوازشریف 14سال کی سزا سے گھبراتے ہیں نوازشریف قانون کے بنڈ ڈبے میں پھنسے ہوئے ہیں ان کے خاندان کے اکثر لوگ ملک چھوڑ کر باہر چلے جائیں گے نوازشریف ریلی سے جو اہداف حاصل کرنا چاہتے تھے وہ حاصل نہیں کرسکے اور ان کی ریلی ناکام ہوگئی۔ شریف فیملی کے راستے میں پتھر ہی پتھر ہیں نوازاور شہباز خاندان میں تقسیم ہوگئی ہے نوازشریف نے ماضی میں منتخب حکومتوں کے خلاف سازشیں کرتے رہے۔ وہ ہر کسی کی کمر میں چھرا گھونپتے ہیں ان پر کوئی اعتبار نہیں کرسکتا۔ پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ امریکا اربوں ڈالر خرچ کرکے بھی چند دہشتگردوں کا خاتمہ نہیںکرسکا، امریکی پالیسیاں ناکام ہوچکی ہیں پاکستان نے امریکہ کے ساتھ ملکر تین جنگیں لڑی ہیں ،امریکا پاکستان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پیر کو رحمان ملک نے کہا کہ امریکی پالیسیاں ناکام ہوچکی ہیں ۔ دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی قربانیاں سب سے زیادہ ہیں۔ امریکا پاکستان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھے ۔پاکستان نے امریکہ کے ساتھ ملکر تین جنگیں لڑی لیکن حاصل کچھ نہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اربوں ڈالر خرچ کرکے بھی چند دہشتگردوں کا خاتمہ نہ کرسکا۔ آج بھی افغانستان کا 60فیصد طالبان کے زیر کنٹرول ہے۔ پیپلز پارٹی سندھ کے سینیئر نائب صدر اور اور صوبائی وزیر صنعت منظور وسان نے کہا ہے کہ اگرنوازشریف ملک سے باہر چلے گئے تو واپس نہیں آئیں گے، ماضی میں ملک سے جو باہر جاتے رہے ہیں وہ جلدی واپس نہیں آتے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف یا عشرت العباد ہی بکھری ہوئی ایم کیو ایم کے سربراہ بنیں گے، ماضی میں این آراو سے پیپلزپارٹی کو نہیں متحدہ کو سب سے زیادہ فائدہ ہوا۔منظور وسان نے کہا کہ این آر او میں پیپلزپارٹی نے تین سیاسی مطالبات پیش کیے تھے، جن میں شہید بینظیر بھٹو کی وطن واپسی، تیسری بار وزیراعظم بننے کا خاتمہ شامل تھا، این آراو مشرف کی خواہش پر ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ملک میں این آراو کی گنجائش نہیں ہے,سب کو احتساب کے عمل سے گزرنا پڑیگا۔ صدر پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب مخدوم احمد محمود نے کہا ہے کہ حکمران اقرباءپروری،لوٹ کھسوٹ،لاقانونیت اور امن و امان کی خرابی کے ذمہ دار ہیں،نواز شریف کے جانے کے بعد وہی کرپٹ اور بے ایمان ٹیم دوبارہ برسراقتدار آگئی ہے جس نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا،مافیا لیگ سے کسی مثبت تبدیلی کی اًمید نہیں،لاقانونیت کا خاتمہ کئے بغیر معاشی،سماجی،اقتصادی ترقی ممکن نہیں غنڈہ عناصر کا خاتمہ کر کے سرمایہ داروں اور صنعتکاروں کو تحفظ فراہم کئے بغیر تعلیم یافتہ اور ہنر مند نوجوانوں کو روز گار نہیں مل سکتا کیونکہ صرف سرکاری محکموں میں ملازمتوں سے بے روزگاری کا خاتمہ ممکن نہیں،جبکہ لیگی حکمران تو پیپلز پارٹی دور کے ملازمت پر رکھے ہوئے نوجوانوں کوبھی بے روزگاری کی گھرائیوں میں دھکیل کر ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کرتی ہے۔ سابق وزےر مملکت انصاف و پارلےمانی امور مہرےن انو ر راجہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں تھانہ کلچر کی تبدےلی کے دعوے دھر ے کے دھرے رہ گئے ، چار سالوں میں صرف پولےس کی وردی تبدےل ہوئی، پنجاب میں امن وامان کی صورت حال ا نتہائی خراب ہے ، ابھی تک چھوٹو گینگ متحرک ہے ، پنجاب کے حکمران صوبہ میں امن وامان کے قےام کے لئے ان گنت دعوے کرتے ہیںمگر ان دعوﺅں میں حقےقت نہیں ہے ، اےک بیان میں انہوںنے کہاکہ مسلم لےگ (ن) نے عوام سے کےا گےا کوئی وعدہ پورا نہیں کیا۔ پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے انصاف کے لئے مسلسل 19سال تک قانونی جنگ لڑی، اور آخر کار عدالتوں سے باعزت بری ہوکر عوام کے سامنے سرخرو ہوئے۔ عمران خان کی طرف سے آصف علی زرداری کی بریت پر واویلا کرنے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ آصف علی زرداری عدالتوں کا سامنا کرتے رہے جبکہ عمران خان عدالتوں کا سامنا کرنے سے بھاگ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا فلاپ شو ختم ہو چکا، کے پی کے عوام نے ان کا اصل چہرہ دیکھ لیا ، نام نہاد تبدیلی اور نیا پاکستان کے جھوٹے دعووں کا بھانڈا پھوٹ چکا۔


متعلقہ خبریں