نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکلے گا یا نہیں؟ فیصلہ آج عمران خان اور اُن کی کابینہ کریگی

قومی آواز

پاکستان 12 نومبر ، 2019ویب ڈیسک

سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالا جائے یا نہیں؟ فیصلہ آج وزیراعظم عمران خان اور اُن کی کابینہ کرے گی۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کا اس معاملے پر اپنی رائے دینے انکار، کہا کہ وفاقی حکومت کسی بھی شخص کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مجاز ہے۔

نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ؛ نیب کا مؤقف سامنے آگیا

نیب نے نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے پر حکومتی خط پر نہ کوئی اعتراض کیا نہ اس کی منظوری دی۔

اب آج صبح پہلے وفاقی وزیرقانون فروغ نسیم کی زیر صدارت کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوگا جس کی رائے کی روشنی میں آج ہی ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم اور ان کی کابینہ اپنا فیصلہ سنائے گی۔

کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس صبح 10 بجے ہوگا
کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے ای سی ایل کا اجلاس آج صبح 10 بجے طلب کرلیا گیا ہے اور ذیلی کمیٹی کی جانب سے فریقین کو نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔

’چودہ بلین ڈالر میں شریف خاندان کو آزادی ملی‘
شہباز شریف کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار شہباز شریف یا ان کا نمائندہ اجلاس میں پیش ہوں۔

کمیٹی کی جانب سے سیکرٹری صحت پنجاب اور پنجاب حکومت کی جانب سے بنائے گئے میڈیکل بورڈ کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

نوٹس میں فریقین کو تمام متعلقہ دستاویزات کے ساتھ کمیٹی میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے اور ذیلی کمیٹی کا اجلاس وزارت قانون و انصاف کے کمیٹی روم میں ہوگا۔


متعلقہ خبریں