نواز شریف کی ضمانت کے فیصلے کی پوری امید ہے: مریم نواز

قومی آواز:لاہور
قومی خبریں 23 جنوری ، 2019
لاہور : مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں سزا معطلی کی درخواست پر فیصلہ حق میں آنے کی امید کا اظہار کیا ہے۔

مریم نواز والد نواز شریف کی عیادت کے لیے جناح اسپتال لاہور پہنچیں جہاں انہیں میڈیا نمائندوں نے گھیرے میں لے لیا۔

اس دوران ایک صحافی نے مریم نواز سے پوچھا کہ ‘کیا آپ کے والد کی کل ضمانت ہو سکتی ہے؟’ جس پر انہوں نے انشاءاللہ کا جواب دیا۔

فلیگ شپ ریفرنس میں بری، العزیزیہ میں 7 سال قید، نوازشریف کمرہ عدالت سے گرفتار

ان کا کہنا تھا کہ کل نواز شریف کی ضمانت کے فیصلے کی پوری امید ہے، انشاء اللہ خیر ہوگی۔

ایک اور صحافی نے سوال کیا کہ ‘وزیراعظم عمران خان نے نواز شریف کے علاج پر کروڑوں روپے خرچ کا الزام لگایا ہے آپ اس بارے میں کیا کہیں گی؟’ جس پر مریم نواز نے مختصر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ‘عمران خان نے کبھی سچ نہیں بولا’۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس 24 دسمبر کو احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس میں بری کرتے ہوئے العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں 7 سال قید کی سزا سنائی تھی جس کے بعد نیب نے انہیں گرفتار کر کے اڈیالہ جیل منتقل کردیا تھا


متعلقہ خبریں