وائٹ ہاﺅس پر حملہ ، پولیس اہلکار ہلاک،بیسیوں سرکاری عمارتیں نظر آتش،چھبیس شہروں میں کرفیو

قومی آواز :واشنگٹن،
کینیڈین نیوز31 مئی ، 2020،
امریکہ میں پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام شخص جارج فلائیڈ کی ہلاکت کے بعد امریکہ بھر میں پر تشدد مظاہروں کا سلسلہ زو ر پکڑ گیا ہے ۔ واشنگٹن میں مظاہرین اور پولیس میں جھڑپ کے دوران ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا جبکہ بیسیوں سرکاری عمارتوں کو آگ لگا دی گئی۔دو ہزار سے زیادہ لوگوں کو ہنگامہ آرائی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔حکومت نے امن و امان بحال کرنے کے لئے منی سوٹا ، اٹلانٹا،لاس اینجلز اور دیگر کئی شہروں میں نیشنل گارڈز کو طلب کر لیا ہے۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مظاہرین کو خبردار کیا ہے کہ اگر کسی نے تشدد کا راستہ اختیار کیا تو اس سے سختی سے نمٹا جائے گا۔


متعلقہ خبریں