وزیر اعلیٰ سندھ کا کارنامہ ، نابینا شخص کو ایس پی پولیس بھرتی کر وا دیا ، عدالت برہم

 

قومی آواز :
قومی نیوز،18مارچ ، 2021،
سندھ ہائی کورٹ نے پولیس میں نابینا شخص کی بطور ایس پی تقرری کے خلاف سندھ حکومت سے وضاحت طلب کر لی ہے ۔ عدالت نے وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے سندھ پولیس میں ایک نابینا شخص کی تقرری پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔ اور کہا کہ نابینا شخص کو مالی ، کلرک یا کوئی اور عہدہ دیا جا سکتا ہے لیکن اسے پولیس ڈیپارٹمنٹ میں بطور ایس پی تعینات کرنا حیران کن ہے۔اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل نے موقف دیا کہ سندھ پولیس میں نابینا افراد کے لئے ایک فیصد کوٹہ مخصوص ہے یہ تقرری اسی سلسلے میں ہوئی ہے۔عدالت نے اس سلسلے میں حکومت کو وضاحت پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


متعلقہ خبریں