وفاقی حکومت ماریہونا کے بارے میں شعور بیدار کرنے کی مہم پر چھتیس ملین ڈالر سے زائد رقم خرچ کرے گی، ترجمان

قومی آواز ۔ ٹورنٹو ۔
Wednesday, November 1, 20

وفاقی حکومت کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ حکومت اگلے پانچ سال کے دوران ماریہونا کے صحت پر برے اثرات اور دیگر خرابیوں کے بارے میں شہریوں کو آگاہ کرنے کے لئے مہم پر چھتیس ملین ڈالر سے زائد رقم خرچ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ وزیر صحت جینیٹ پیٹپاس ٹیلر اور ٹورنٹو کے ایم پی بیل بلیر نے اسمبلی کے وقفہ سوالات کے دوران یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ماریہونا کو لیگالائز کر رہی ہے لیکن ساتھ ہی اس کے اثرات کے بارے میں بھی لوگوں کو آگاہ کر رہی ہے تاکہ وہ اپنی صحت کی بہتر حفاظت کر سکیں۔ ٹیلر نے کہا کہ یہ رقم اس رقم سے علاوہ ہے جو پچھلے سال کے بجٹ میں اس کام کے لئے رکھی گئی تھی۔ اپوزیشن ارکان نے اس رقم کو خرچ کرنے کے معاملے پر اور وقت کو لے کر اپنے تحفظات کا اظہار بھی کیا۔