وین حملے میں ہلاک ہونے والے تمام دس افراد کی شناخت ہو گئی، اونٹاریو چیف ڈیرک ہائیر

قومی آواز ۔ ٹورنٹو ۔
Saturday April 28
ٹورنٹو میں پیر کو ہونے والے وین حملے کے تمام دس ہلاک شدگان کی شناخت کر لی گئی ہے اور حملے کے تمام متاثرین کے فہرست تیار کر لی گئی ہے۔ اس بات کا اعلان اونٹاریو چیف کرونر ڈیرک ہائیر نے جمعہ کو ایک پریس کانفرنس میں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس حملے میں آٹھ خواتین اور دو مر ہلاک شدگان میں شامل ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں سے نو افراد کا تعلق ٹورنٹو سے جبکہ ایک خاتون ووڈ برج کی رہنے والی تھیں۔ یہ خبریں آپ قومی آواز ۔ ٹورنٹو پر پڑھ رہے ھیں. ٹورنٹو ہومی سائیڈ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ برائن بوٹ نے کہا کہ اس حملے کے دو اور متاثرین کا پتہ چلا ہے جو حملے کے بعد اپنے طور پر وہاں سے چلے گئے تھے۔ ان میں ایک سٹرسٹھ سالہ خاتون اور ایک اکیس سالہ مرد شامل ہیں جو زخمی ہونے کے بعد خود ہی وہاں سے طبی امداد کے لئے چلے گئے تھے جس کی وجہ سے ان کو متاثرین میں شمار نہیں کیا جا سکا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔