April 03, 2017 اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے نیو یارک میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کے لیے امریکہ ممکنہ کردار ادا کر سکتا ہے اور اس سلسلے میں اپنی جگہ تلاش کرنے کی کوشش کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے امریکہ مذاکرات بھی کرے گا اور فعال کردار بھی ادا کرے گا اور اس کوشش میں سلامتی کونسل کے ارکان بھی شامل ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی کو حیرانی نہیں ہونی چاہئےاگر صدر ٹرمپ بذات خود ان کوششوں میں شامل ہوئے۔
قومی آواز نیویارک: اقوام متحدہ میں امریکی سفیرنکی ہیلی نے بیان میں کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کوپاک بھارت تعلقات پرتشویش ہے،امریکا کچھ ہوجانےکا انتظارنہیں کرےگابلکہ دونوں ملکوں میں کشیدگی کم کرانے کے لیےکوشش کرسکتا ہے۔