ٹرمپ کے متنازع فیصلے کے خلاف ٹورنٹو کے شہریوں کا زبردست احتجاجی مظاہرہ

قومی آواز ۔ ٹورنٹو ۔
Monday, December 11, 2017

بیت المقدس کو اسرائیل کا دارلحکومت تسلیم کرنے کے امریکی صدر کے فیصلے کے خلاف ہفتے کوکے شہریوں نے زبردست مظاہرہ کیا اور امریکی صدر ٹرمپ کے اس فیصلے کی سخت مذمت کی۔اس موقع پر ہزاروں فلسطینی اور ان کے حامی امریکی قونصلیٹ کے سامنے اکھٹے ہوئے اور امریکی صدر کی پالیسیوں کے خلاف نعرے لگائے۔فلسطینی نوجوانوں نے یونیورسٹی ایونیو کو فلسطینی پرچموں سے بھر دیا۔ مظاہرے میں شریک ایک بارہ سالہ بچے مالک ابو لبدیع نے مجمعے کے سامنے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ وہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارلحکومت تسلیم کریں۔ ایک بچی فاطمہ البراحمی نے کہا صدر ٹرمپ نے خطے میں امن کے خواب کو دھندلا دیا ہے۔کینیڈا بھر میں امریکی صدر کے اس فیصلے کے خلاف نا پسندیدگی پائی جاتی ہے اور توقع ہے کہ اس سلسلے میں مزید مظاہرے بھی جلد ہوں گے۔ اسکالر ز کا کہنا ہے کہ القدس اسلام ، عیسائیت اور یہودی دھرم تینوں کے لئے مقدس حیثیت رکھتا ہے۔