ٹروڈو کے دورے کا مقصد رقم اکٹھی کرنااور لابنگ کرنا

قومی آواز ۔اوٹاوا: کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے بارے میں ان کے حریفوں کا کہنا ہے کہ ان کے امریکہ دورے کا مقصد رقم اکٹھی کرنااور لابنگ کرنا ہے۔اس بارے میں کنزرویٹو وزیر بلین کالکن کاکہنا ہے کہ ٹروڈو امریکہ رقم اکٹھی کرنے اور لابنگ کرنے کے لئے گئے ہیں۔ان کاکہناہے کہ وہ وہاںپر فنڈ ریزنگ مہم جاری رکھنے کاارادہ رکھتے ہیں اور کنزرویٹوز کی اکثریت کی اس بارے میں یہی رائے ہے۔سسکاچیوان کے وزیر کیتھی ویگنٹل کاکہنا ہے کہ لبرل پارٹی کے ٹروڈو نے اپنے دوستوں کوبھی وہاںپر متعارف کرائیںگے اور رقم اکٹھی کریںگے۔ اس بارے میںحکومتی موقف ہے کہ ہم کینیڈادوہزار بیس کی پروموشن کرنا چاہتے ہیں یہ ایسا پروگرام ہے جس کی وجہ سے کینیڈینز کودنیا بھر میں عزت ملے گی۔