ٹورانٹو میں برفباری کی وجہ سے ڈرائیوروں کومشکلات کاسامنا

قومی آواز ٹورانٹو: ٹورانٹو میں برفباری کی وجہ سے ڈرائیوروں کومشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ٹورانٹومیں برف باری کی وجہ سے موسم شدید ہوگیا ہے۔ ٹی ٹی سی نے29 ڈفرن بس اور63 اوسنگٹن برفباری کی وجہ سے روٹ بدل دیا ہے کیونکہ ڈرائیوروں کوبہت مشکلات کاسامناتھا۔ کرسمس کے بعد کینیڈا بھر میں خصوصا ٹورانٹو میں موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ ٹورانٹو میں محکمہ موسمیات کی پیش گوئی ہے کہ پانچ سے د س سینٹی میٹر برفباری ہوئی ہے۔امید کی جارہی ہے کہ آج برفباری کی بجائے بارش ہوگی اوردرجہ حرارت ایک سیلیس ہوگا۔ شدید موسم کی وجہ سے ڈرائیوروں کے لئے بہت مشکلات ہیں اسی وجہ سے بسوں کے روٹس بھی تبدیل کردئے گئے ہیں۔ ٹورانٹو پولیس کوگاڑیوں کے حادثات کی اطلاعات بھی مل رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ساتھ گھنٹوں کے درمیان پچاسی گاڑیاں ٹکرانے کے واقعات ہوئے ہیں۔ڈرائیوروںاور پیدل چلنے والوںکواحتیاط کی تنبیہہ کی گئی ہے۔ٹورانٹوپیئرسن اور بلی بشپ ایئر پورٹ کی اطلاع کے مطابق پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا ہے۔انوائرمنٹ کینیڈا نے اونٹاریو میں وارننگ جاری کردی ہے۔


متعلقہ خبریں