ٹورنٹو میں اس ہفتے ایک مستقل اور ایک عارضی شیلٹر کھولا جائے گا، ترجمان سٹی کونسل

Friday, January 26, 2018
قومی آواز ۔ ٹورنٹو
ٹورنٹو میں شدید سردیوں کے بعد سٹی کونسل کی طرف سے بے گھر شہریوں کی مدد کے لئے شیلٹر ہوم قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور شہر میں متعدد شیلٹر ہوم بنائے گئے تھے ۔ یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے اور سٹی کونسل نے اعلان کیا ہے کہ شہر میں مزید دو شیلٹر ہوم بنائے جا رہے ہیں جو ہفتے عشرے میں کام شروع کر دیں گے۔ ان میں سے ایک مستقل بنیادوں پر جبکہ ایک عارضی طور پر تعمیر کیا جائے گا۔ اس سے قبل موس پارک آرمری میں بنایا گیا شیلٹر ہوم ختم کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ یہ شیلٹر ہوم دو سو افراد کی رہائش کے لئے بنائے جا رہے ہیں۔ کونسل کے مطابق ان شیلٹر ہومز تک رسائی کے لئے لوگوں کو ٹرانسپورٹ کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی تاکہ لوگ با سہولت وہاں تک پہنچ سکیں۔