ٹورنٹو میں نفرت پھیلانے والے جلسے جلوسوں پر پابندی لگائی جائے، کونسلر جیمر پیٹر ناک

قومی آواز ۔ ٹورنٹو:

Oct 2, 2017

ٹورنٹو میں نفرت پھیلانے والے جلسے جلوسوں پر پابندی لگائی جائے، کونسلر جیمر پیٹر ناک
ٹورنٹو میں نسلی و مذہبی تعصب پھیلانے والے جلسے جلوسوں پر پابندی لگائی جائے ۔ یہ مطالبہ ٹورنٹو سٹی کے کونسلر جیمر پیٹرناک نے اپنے ایک بیان میںکیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے جلسے جلوس جن میں کسی مذہبی یا لسانی گروہ کے خلاف نعرے بازی یا کسی اور طریقے سے نفرت کا پرچار کیا جائے کی ہر گز اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سٹی انتظامیہ پورے شہر کی حفاظت کی زمہ دار ہے اور کسی پبلک پراپرٹی یا سرکاری جگہ پر اس طرح کا کوئی مظاہرہ جس سے کسی گروہ کی دل آزاری ہوتی ہو قطعی غلط اور غیر قانونی قرار دیا جائے۔انہوںنے کہا کہ پچھلے سال ٹورنٹو سٹی ہال کے سامنے نسل پرسٹ گروہ اور میگریشن کے حامیوں کے درمیان پر تشدد ٹکراﺅ ہوا تھا جس میں لوگ زخمی ہوئے تھے ۔ اسی طرح کا ایک اور واقعہ اس وقت رونما ہوا جب ٹورنٹو کی پبلک لائبریری میں کچھ لوگوں نے ہولو کاسٹ کی حمایت اور مخالفت میں مظاہرہ کیا جس میں تشدد کے واقعات پیش آئے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں صوبائی اور وفاقی سطح پر قانون سازی کی ضرورت ہے تاکہ نفرت اور تعصب کی لہر پر قابو پایا جا سکے ۔