ٹورنٹو میں کورونا واریانٹ وائرس پھیلنے کا خطرہ ہے، طبی ماہرین کا انتباہ

 

قومی آواز ،
کینیڈین نیوز،25فروری، 2021،
ٹورنٹو کے طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ شہر میں کورونا واریانٹ وائرس پھیلنے کے شواہد ملے ہیں جبکہ حکومت پابندیوں میںنرمی کرتی جا رہی ہے جو لوگوںکی صحت کے لئے درست نہیں۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ٹورنٹو پبلک ہیلتھ کی ڈاکٹر ایلین ڈی ویلا نے اس سلسلے میں ایک مثال دیتے ہوئے کہا کہ شہر میں سات سو سے زائد کورونا واریانٹ کیسوں کا پتہ چلایا گیا ہے جن کی تحقیقات کی جارہی ہیںجبکہ ایسے مزید دو سو مشتبہ کیس بھی سامنے آئے ہیں جن پر ابھی کام کرنا باقی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگلے چند ہفتوں میں صورتحال واضح ہوکر سامنے آئے گی۔


متعلقہ خبریں