پاکستانی کرنسی دباؤ کی زد میں ہے، خواہش ہے شہری مقامی مصنوعات خریدیں: صدرمملکت

قومی آواز ۔ اسلام آباد
پاکستان 02 دسمبر ، 2018

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ پاکستانی کرنسی دباؤ کی زد میں ہے اور میری خواہش ہے کہ تمام پاکستانی “میڈان پاکستان ” اشیاء خریدیں۔

ڈالر کی قدر میں اضافہ اور روپے کی قدر میں کمی پر صدر مملکت عارف علوی نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کیا۔

صدر مملکت نے کہا کہ اس بحرانی صورتحال میں ہمیں امپورٹڈ لگژری اشیاء کے استعمال سے گریز کرنا چاہیے، ایسی بے شمار مصنوعات ہیں جن کے استعمال سے گریز کیا جاسکتا ہے۔

Dr. Arif Alvi

@ArifAlvi
Considering pressure on Pak rupee,I urge Pakistanis to buy ‘Made in Pakistan’. In this time of crisis we must try to avoid luxury goods & avoidable imported purchases. If you put your mind to it there is a long list of daily use imported products. This is what we must do together

صدر عارف علوی نے کہا کہ ان حالات میں ہم سب مل کر ‘میڈان پاکستان’ اشیاء ضرور خریدیں۔

یاد رہے کہ 30 نومبر کو ٹریڈنگ کے دوران ڈالر کی قیمت میں 8 روپے اضافہ ہوا اور ڈالر کی تاریخ کی بلند ترین سطح 142 روپے تک پہنچا۔


متعلقہ خبریں