پاکستان ، ترکی اور آزر با ئیجان کا دہشت گردی کے خلاف مشترکہ حکمت عملی بنانے پر اتفاق

 

قومی آواز :اسلام آباد،
کینیڈین نیوز،14،جنوری، 2021،
پاکستان ،ترکی اور آزر با ئیجان نے بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے خلاف مشترکہ حکمت عملی بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ تینوں ملکوںنے مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی ہوئی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور اسلامو فوبیا کے رحجان پر اپنی تشویش کا بھی اظہار کیا۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تینوں ممالک کے درمیان یکساں مذہبی ، تاریخی اقدار کی بناءپر برادرانہ تعلقات ہیں ۔مذاکرات میں تجارت ، سرمایہ کاری اور عوامی سطح پر روابط کے فروغ کے لئے مختلف پہلوﺅں پر غور کیا گیا۔


متعلقہ خبریں