پاکستان بھر میں بجلی کا طویل بریک ڈاﺅن،دنیابھر میں ایسا ہوتا ہے، وزیر توانائی

 

قومی آواز :اسلام آباد،
کینیڈین نیوز،10،جنوری، 2021،
پاکستان میں ہفتے کی رات اچانک بجلی کا بریک ڈاﺅن ہو گیا جس کی وجہ سے پورا ملک اندھیروں میں ڈوب گیا۔وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کا کہنا ہے کہ بجلی کا بریک ڈاﺅن صرف پاکستان میں نہیں دنیا بھر میں ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فالٹ کا پتہ چلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔وزیر اعظم کو اس بریک ڈاﺅن سے آگاہ کر دیا گیا تھا اور انہوں نے فنی خرابی جلد دور کرنے کی ہدایت کی تھی۔ اتوار کی دوپہر بجلی بحال ہونا شروع ہو گئی تھی ۔ بجلی جانے کی وجہ سے متعدد مقامات پر موبائل ٹاورز نے بھی کام کرنا چھوڑ دیا تھا اور لوگوں کو ایک دوسرے سے رابطے میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔


متعلقہ خبریں