پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار طاقتور مافیا پر ہاتھ ڈالا جا رہا ہے: گورنر سندھ

قومی آواز اسلام آباد
قومی خبریں 28 دسمبر ، 2018
جب یہ لوگ کرپشن کر رہے تھے تب انہیں ان معاملات کے بارے میں سوچنا چاہیے تھا: گورنر سندھ۔ فوٹو: فائل
کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار طاقتور مافیا پر ہاتھ ڈالا جا رہا ہے۔

مقامی نیوز کے پروگرام  میں گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ میری آج وزیراعظم عمران خان سے تفصیلی ملاقات ہوئی ہے اور میں نے انہیں منی لانڈرنگ اور جعلی اکاؤنٹس کیس کے معاملے پر بریفنگ بھی دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار طاقتور مافیا پر ہاتھ ڈالا جا رہا ہے، میں قانونی راستہ اختیار کروں گا اور جو پارٹی کہے گی وہ کروں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ چاہ رہے ہیں کہ کرپشن کے شہید کی بجائے سیاسی شہید بن جائیں، لیکن ہماری حکومت کی کرپشن پر زیرو ٹالرینس ہے، جب یہ کرپشن کر رہے تھے تب انہیں ان معاملات کے بارے میں سوچنا چاہیے تھا۔

پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان کا بھی ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومتی نمائندے جب کرپشن میں لگ جاتے ہیں تو ان کا تختہ الٹ جاتا ہے اور پیپلزپارٹی بینظیر بھٹو یا ذوالفقاربھٹو کی نہیں، زرداری کی پیپلز پارٹی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اس وقت 64 نشستیں ہیں، پی ٹی آئی کرپشن کے خاتمے کے مینڈیٹ پر جیت کر آئی ہے، دن بدن پیپلز پارٹی کے خلاف نفرتیں بڑھتی جائیں گی۔


متعلقہ خبریں