March 15, 2017 پاکستان میں افغان سفیر عمر زاخیل وال نے ایک بیان میں کہا کہ افغان سیکورٹی ایڈوائزر حنیف اتمر اور پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز اجلاس میںشریک ہوں گے۔ پاکستان اور افغانستان کےلیے برطانیہ کے خصوصی نمائندے مارک لائل گرانٹ اپنے ملک کی نمائندگی کریں گے ۔ افغان سفیر نے کہا کہ اجلاس کا مقصد پاک افغان کشیدگی کم کرانا ہے،جس میں پاک افغان بارڈر مینجمنٹ اور کراسنگ روٹس کی بندش کے امور پر بھی غور کیا جائے گا۔
قومی آواز ۔ اسلام آباد ۔ پاک افغان کشیدہ تعلقات میں بہتری کے لئے برطانیہ کی میزبانی میں 3 ممالک کا اجلاس آج لندن میں ہوگا ،سرتاج عزیز پاکستان کی نمائندگی کریں گے ۔