پاک افغان کشیدگی ،تین ملکی اجلاس آج لندن میں ہوگا

March 15, 2017
قومی آواز ۔ اسلام آباد ۔ پاک افغان کشیدہ تعلقات میں بہتری کے لئے برطانیہ کی میزبانی میں 3 ممالک کا اجلاس آج لندن میں ہوگا ،سرتاج عزیز پاکستان کی نمائندگی کریں گے ۔

پاکستان میں افغان سفیر عمر زاخیل وال نے ایک بیان میں کہا کہ افغان سیکورٹی ایڈوائزر حنیف اتمر اور پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز اجلاس میںشریک ہوں گے۔

پاکستان اور افغانستان کےلیے برطانیہ کے خصوصی نمائندے مارک لائل گرانٹ اپنے ملک کی نمائندگی کریں گے ۔

افغان سفیر نے کہا کہ اجلاس کا مقصد پاک افغان کشیدگی کم کرانا ہے،جس میں پاک افغان بارڈر مینجمنٹ اور کراسنگ روٹس کی بندش کے امور پر بھی غور کیا جائے گا۔