پوسٹل ورکرز کی ہڑتال ختم کرانے کے لئے وفاق کی جانب سے بات چیت کا آغاز

جمعرات25  اکتوبر 2018
قومی آواز:ٹورنٹو

پوسٹل ورکرز یونین کی جانب سے جاری ہڑتال کو ختم کروانے کے لئے وفاق کی جانب سے مورٹن مچنک کو میڈیٹر مقرر کیا گیا ہے۔اس بات کا اعلان وزیر محنت پیٹی ہادو کی جانب سے بدھ کو ایک پریس کانفرنس میں کیا گیا۔مورٹن مچنک جلد ہی بات چیت کرنے والی ٹیم کی قیادت سنبھالیں گے۔