پولیس اسٹیشن میں قیدیوں کی ہنگامہ آرائی، آگ لگنے سے 68 افراد ہلاک : و ینزویلا 

: و ینزویلا  .  قومی آواز ۔
Thursday, March 29, 2018
واقعے میں ہلاک ہونے والے قیدیوں کے اہلخانہ غم سے نڈھال ہیں—۔فوٹو/ رائٹرز
ویلنسیا: وینزویلا کے شہر ویلنسیا کے ایک پولیس اسٹیشن میں قیدیوں کی ہنگامہ آرائی اور آگ لگنے کے واقعے میں 68 افراد ہلاک ہوگئے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق حکام نے بتایا کہ ویلنسیا کے پولیس اسٹیشن میں گزشتہ شام ایک قیدی نے پولیس اہلکار کی ٹانگ پر گولی ماری، جس کے بعد تھانے میں قیدیوں کی ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی۔

ہنگامہ آرائی کے دوران پولیس اسٹیشن کے اندر آگ بھڑک اٹھی، جس پر بعدازاں قابو پالیا گیا۔

تاہم ہنگامہ آرائی اور آگ لگنے کے نتیجے میں 68 افراد ہلاک ہوگئے۔

دوسری جانب تھانے کے باہر جمع ہونے والے قیدیوں کے اہلخانہ کو پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کرکے منتشر کیا، اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔

واضح رہے کہ وینزویلا کی جیلوں میں بدنام زمانہ قیدی بھرے پڑے ہیں، جہاں ہتھیار اور ڈرگز کا استعمال عام ہے۔


متعلقہ خبریں