پولیس کوبغیر وارنٹ آن لائن سبسکرائبر انفارمیشن چاہئے، پولیس کمشنر

قومی آواز اوٹا وا:پولیس کمشنر باب پالسن کاکہنا ہے کہپولیس کوبغیر وارنٹ آن لائن سبسکرائبر انفارمیشن چاہئے۔انہوںنے کہاکہ عدالت عالیہ کا فیصلہ بھی اس بارے میں ہے کہ پولیس کوآن لائن انفارمیشن ہونی چاہئے تاہم اس ضمن میں پرائیویسی کومد نظر رکھا جاتا ہے۔ٹیلی کمیونیکشن کمپنیاں اور دوسری سروس پرووائیڈرز جیسے کہ بینک بھی اب حکام سے شناخت کے لئے عدالتی احکام کے منتظر ہوتے ہیں۔ ان کاکہنا ہے کہ میری نزدیک پولیس کوپولیس کوبغیر وارنٹ آن لائن سبسکرائبر انفارمیشن ہونی چاہئے۔ یہ سکیورٹی کے لئے بہت ضروری ہے۔تاہم اس کے لئے کچھ انتظامی معاملات کو بھی پیش نظر رکھنا چاہئے۔انہوںنے کہاکہ اس کے لئے تین طرح کی تجاویز زیر غور ہیں ۔ اس میں اہم بات انتظامی معاملات کے لئے عدالتی اجازت کی کوئی ضرورت نہیںہے۔ اس کے عدالتی احکامات کے باوجود پرائیویسی کومد نظر رکھا جائے گا۔ کمشنر کے مطابق ٹیکنالوجی کے اچھے اور برے دونوںقسم کے اثرات ہورہے ہیں اور سائبر کرائمز بڑھ رہے ہیں۔ ہمیں اس کوروکنا ہے اور بچوںکو محفوظ کرنا ہے۔ ہم سب اس کے لئے بھرپور کوشش کررہے ہیں تاکہ انٹرنیٹ کا صحیح استعمال کیا جائے۔


متعلقہ خبریں