پوپ فرانسس عراق کے دورے کے خواہشمند، اسٹاف کا تحفظات کا اظہار

 

قومی آواز :
عالمی نیوز،28،فروری، 2021،
عیسائیوں کے سب سے بڑے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ وہ جلد عراق کا دورہ کریں گے۔ پوپ کے اس دورے کے لئے عراق کی حکومت نے ہر طرح کی معاونت فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا ہے تاہم پوپ کے اسٹاف اور دیگر متعلقہ حکام نے اس دورے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ عراق میں کورونا وائرس پھیلا ہوا ہے جبکہ وہاں مقیم عیسائی بڑی تعداد میں پوپ کے دیدار کے لئے آئیں گے جس کی وجہ سے پوپ اور اجتماع میں شریک لوگوں کے لئے صحت کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ اسی وجہ سے ابھی تک دورے کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں