پیئرسن ایئرپورٹ:امریکہ جانیوالے مسافروں کی چیکنگ کےلئے نئے ٹرمینل ڈیزائن

بدھ , 18 مئی , 2016
قومی آواز : پیئرسن ایئرپورٹ:امریکہ جانیوالے مسافروں کی چیکنگ کےلئے نئے ٹرمینل ڈیزائن
اوٹاوا: پیئرسن ایئر پورٹ پر امریکہ جانے والے مسافروں کی چیکنگ کے لئے نئے ٹرمینل ڈیزائن ہوگئے ہیں۔ وہاںپر آنے اور جانے والے مسافروں کی سکریننگ ہوگی۔یہ ٹرمینل تیز چیکنگ کے لئے ہے تاکہ مسافروںکو کسی بھی قسم کی پریشانی کاسامنا نا کرنا پڑے کیونکہ قطار کی وجہ سے مسافروںکوپریشانی کاسامنا کرنا پڑتا تھا۔ یہ بہت سی ایئر لائنوںکا سلوگن بھی ہے۔ سمر سیزن میںپیئرسن ایئر پورٹ پر امریکہ جانے والے مسافروں کے لئے تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ یہ تبدیلیاںسب سے پہلے ٹرمینل تھری پر کی گئیں ہیں، یہاں پر ایک تہائی امریکیوں کی آمدورفت ہوتی ہے تاہم اب وہ ٹرمینل پر ہوگی۔ نئے ڈیزائن کینیڈا کے دوسرے چھ ایئر پورٹس پر استعمال میں ہیں ۔ مسافرپہلے اپنا سامان ڈراپ کریں گے اور سکریننگ کے لئے جائیںگے۔ اس کے بعد امریکی کسٹم اور امیگریشن کا رخ کریں گے۔ ٹرمینل تھری پر تین مشینیں لگائی گئیں ہیں۔ کینیڈین ایئر ٹرانسپورٹ سیفٹی اتھارٹی آٹھ لائنوں کو چیک کرتی ہے۔سکیورٹی کلیرئنگ کے بعد مسافر امریکی کسٹم ایریا کی طرف جائیںگے۔یہ تبدیلیاں مسافروںکو جلدی فارغ کرنے کے لئے ہے۔ویسٹ جیٹ ایئرلائن کے ترجمان لورین سٹیورٹ کاکہنا ہے کہ ایئرلائن ان تبدیلیوںسے خوش ہے اور مسافروں کی سکیورٹی کا خاص خیال رکھا جائے گا۔ ایئر کینیڈا کے مطابق اس سے مسافروں کی زیادہ تعداد کوجلدی فارغ کیا جاسکے گااور وقت بچے گا۔


متعلقہ خبریں