پیرول بورڈ نے ٹورنٹو کے خود ساختہ ٹیرر گروپ 18کے ایک ممبر کو پیرول دینے سے انکار کر دیا، ابھی مزید کونسلنگ کی ضرورت ہے، بورڈ

Thursday, November 16, 2017
قومی آواز ۔
ٹورنٹو ۔
ٹورنٹو کے ایک گروپ کے بار ے میں معلوم ہوا ہے کہ خود ساختہ ٹیرر گروپ 18کا ایک ممبر جو ابھی جیل کاٹ رہا ہے اور پیرول پر رہائی کا منتظر ہے کو پیرول بورڈ نے پیرول پر رہا کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ اس ممبر کو ابھی مزید کونسلنگ کی ضرورت ہے تاکہ یہ پوری طرح زمہ دار شہری بن کر باہر آ سکے۔ کہا جاتا ہے کہ اس گروپ کے بارے میں اس وقت پتہ چلا تھا جب کینیڈ افغانستا ن فوجیں بھیجنے کی تیاری کر رہا تھا اس وقت یہ گروپ ٹورنٹو میں اس تیاری کے خلاف بم دھماکہ کرنے کی کوشش میں ملوث پایا گیا تھا۔ اس وقت اکتیس سالہ خالد اور دیگر اٹھارہ افراد کو گرفتار کیا گیا تھا ۔

Photo Courtesy: Thestar.com