پیل ریجنل پولیس کا بچوں کی جرائم پیشہ گینگز میں شمولیت پر والدین کو انتباہ

قومی آواز ۔
Saturday, October 14, 2017

پیل ریجنل پولیس کے حکام نے شہریوں خاص کر والدین اور بچوں کے سرپرستوں کو انتباہ کیا ہے کہ وہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں کہ وہ کہیں کسی جرائم پیشہ گینگ میں شامل ہونے کے لئے پر تو نہیں تول رہے۔ پولیس کے مطابق جرائم پیشہ گینگز آجکل اپنی سرگرمیوں خاص کر ڈرگس کی نقل و حمل کے لئے بچوں کو استعمال کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں انہیں ان کے من پسند تحفے یا رقم کا لالچ دیا جاتا ہے ۔ پولیس کے مطابق تیرہ سے پندرہ سال تک کی عمر بہت نازک ہوتی ہے جب بچوں کے لئے گینگ بہت پر کشش معلوم ہوتا ہے اور اسی عمر میں ان کا کسی گینگ میں شامل ہونا ممکن ہے لہذٰا والدین کے لازمی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو سرگرمیوں پر نظر رکھیں اور اگر ایسی کوئی بات دیکھیں توبچوں کے پروٹیکشن مرکز یا پولیس کو اطلاع دیں۔

Photo Courtsy: Crime Archives


متعلقہ خبریں