پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے کل سے فلائٹ آپریشن بند کرنے کا اعلان کر دیا

قومی آواز ۔ نامہ نگا ر کراچی : پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے کل سے فلائٹ آپریشن بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے آفیسرز جنرل سیکرٹری صفدر انجم کا کہنا ہے کہ کل صبح سے پورے ملک میں فلائٹ آپریشن بند کر دیا جائے گا اور ملازمین صبح سات بجے جناح ٹرمینل پر جا کر دھرنا دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کل سے بکنگ دفاتر کیساتھ ساتھ سینٹرل ریزرویشن فلائٹ آفس بھی بند کر دیاجائے گا۔مذید جاننے کے لیے پڑھتے رہیے قومی آواز ۔