March 06, 2017 وائٹ ہاؤس سےجاری بیان کےمطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سفری پابندی کے نئے حکم نامے پر دستخط کردیئے۔امریکی سفری پابندی کی نئی فہرست میں شامل 6ممالک میں عراق کا نام شامل نہیں ہے۔ نئے حکم نامے کے تحت پہلے سے حاصل کردہ ویزے کار آمد ہوں گے،سفری پابندی کےنئے حکم نامےکا اطلاق گرین کارڈ ہولڈرزپر نہیں ہوگا۔ اس سے قبل جاری کئےجانے والا سفری پابندی کا فیصلہ عدالت نے منسوخ کردیا تھا۔
قومی آواز ۔ واشنگٹن ۔ایران، شام، یمن، سوڈان، صومالیہ، لیبیا کے شہری 90 روز تک امریکا کا ویزہ حاصل نہیں کرسکیں گے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نئے ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کردئے،امریکی سفری پابندی کی نئی فہرست میں عراق کا نام شامل نہیں،ایگزیکٹو آرڈر کے تحت پہلے سے حاصل ویزے کارآمد ہوں گے ۔