چین کا جوابی اقدام: امریکا سے مصنوعات کی درآمد پر ٹیکس میں اضافہ کردیا

قومی آواز ۔ بیجنگ

Tuesday, April 03, 2018

امریکا نے بھی چین سے 60 ارب ڈالر تک کی مصنوعات کی درآمد پر اضافی ٹیکس عائد کررکھا ہے — فوٹو: اے ایف پی
بیجنگ: چین نے امریکا سے 128 مصنوعات کی درآمد پر ٹیکس کی شرح میں 25 فی تک اضافہ کردیا ہے جن میں گوشت اور شراب کے علاوہ تازہ و خشک پھل شامل ہیں۔

چین نے یہ اقدام جوابی طور پر اٹھایا ہے کیوں کہ گزشتہ دنوں امریکا نے چین سے 60 ارب ڈالر تک کی مصنوعات کی درآمد پر اضافی ٹیکس عائد کردیا تھا۔

چین کے اس اقدام سے دنیا کی دو سب سے بڑی معیشتوں کے درمیان تنازع شدت اختیار کرگیا ہے۔

ٹرمپ نے چین سے 60 ارب ڈالر تک کی درآمدات پر ٹیکس نافذ کرنے کا اعلان کردیا

امریکا سے مصنوعات کی درآمد پر ٹیکس کے نفاذ کا اطلاق پیر 2 اپریل سے ہوگیا ہے جس کا اعلان چینی وزارت تجارت نے گذشتہ اتوار کو کیا تھا۔ اس کے ساتھ ان مصنوعات کی فہرست بھی جاری کی گئی تھی جن پر محصولات کے نفاذ سے 3 ارب ڈالر حاصل ہونے کی توقع ظاہر کی گئی تھی۔

چینی وزارت تجارت کا کہنا تھا کہ وہ ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن سے کیا گیا معاہدہ معطل کررہا ہے جس کے تحت 120 امریکی اشیاء بشمول پھل اور ایتھانول پر محصولات میں کمی کی گئی تھی۔

چین کے جوابی اقدام پرعالمی ذرئع ابلاغ یہ تبصرہ کررہے ہیں کہ اگر امریکا یہ سمجھتا تھا کہ چین مزاحمت نہیں کرے گا یا پھر صرف علامتی جوابی اقدامات بروئے کار لائے گا تو یہ مغالطہ دور ہوجانا چاہیے۔


متعلقہ خبریں