ڈبہ بند سبزیوں میں مضر صحت بیکٹیریا پائے جانے کے بعد مال مارکیٹ سے اٹھا لیا گیا

قومی آواز ۔ اونٹاریو
Saturday, October 21, 2017
کینیڈین فوڈ انسپیکشن ایجنسی کے مطابق جانچ کے دوران چند کمپنیوں کی ڈبہ بند سبزیوں میں مضر صحت بیکٹیریا پائے گئے جس کے بعد مذکورہ کمپنیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنا مال مارکیٹ سے اٹھا لیں۔ ایجنسی کے مطابق ان میں چھبیس عام پروڈکٹس، دو شکایتی پروڈکٹس اور چھ ویسٹرن فیملی پروڈکٹس ہیں جن کو اٹھانے کا حکم دیا گیا ہے۔ ان ڈبوں کے استعمال سے ابھی تک کسی بھی جانب سے کسی کے بیمار یا اور کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ صحت کے ماہرین کے مطابق اگر اس طرح کی خوراک استعمال بھی کر لی گئی تو اس سے کسی جانی نقصان کا خدشہ نہیں ہے البتہ قےءبخار یا سر درد ہو سکتا ہے۔