ڈپٹی چیئرمین سینٹ کی پیشکش کے بعد عبد الغفور حیدری کا پہلا ردعمل سامنے آگیا

اسلام آباد :حکومت کی طرف سے جے یو آئی ف کو ڈپٹی چیئرمین سینٹ کی پیشکش کے بعد پی ڈی ایم کی طرف سے رانا ثنا اللہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا حکومت کی پیش کش کوقبول نہیں کیا جائے گا،ڈپٹی چیئرمین کے لیے جوفیصلہ ہوگا وہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے ہوگا۔

رانا ثنا اللہ اور حافظ عبد اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جے یوآئی پی ڈی ایم کے فیصلے کی پابند رہے گی،رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا حکومت کی طرف سے پی ڈی ایم میں دراڑ کی کوشش ہے،یہ پی ڈی ایم میں دراڑڈالنے کےلیےحکومت کی کوشش ہوسکتی ہے،انہوں نے کہا جے یوآئی پی ڈی ایم کے فیصلے کی پابند رہے گی،حافظ عبد اللہ کا کہنا تھا ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے نام کیلئے شاہدخاقان کی صدارت میں کمیٹی بنی ہے،اگر حکومت کی طرف سے آفرہوتی ہے تو پی ڈی ایم فیصلہ کرے گی،۔

رانا ثنا اللہ نے مزید کہا سینیٹ میں پی ڈی ایم کی اکثریت ہے، حکومت کی اکثریت نہیں،حکومت سینیٹ میں پی ڈی ایم کی اکثریت کو تسلیم کرے ، حکومتی اتحاد کی سینیٹ میں پی ڈی ایم سے نشستیں کم ہیں،انہوں نے کہا حکومت کی باضابطہ پیشکش کی اطلاع میرے علم میں نہیں۔

ا س سے قبل عبد الغفور حیدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی وزیراپنی ڈوبتی کشتی بچانےکیلئےتاخیری حربےاستعمال کر رہےہیں،حکومتی وزیرکی میڈیا کےسامنے ایسے گفتگو کی مذمت کرتاہوں،انہوں نے کہا جس حکومت کواپوزیشن تسلیم نہیں کرتی اس کی آفرکی کوئی حیثیت نہیں۔

واضح رہے اس سے قبل سینٹ الیکشن میں بڑے اپ سیٹ کے بعد چیئرمین سینٹ الیکشن کیلئے حکومت نے جے یو آئی ایف کو بڑی پیشکش کر دی ،پرویز خٹک کا کہنا تھا ہم نے عبدالغفورحیدری کو آفر کی ہےکہ ہمارے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ بن جائیں،چیئرمین سینٹ صاد ق سنجرانی اور پرویز خٹک نے ڈپٹی چیئرمین سیٹ کیلئے مولانا عبد الغفور حیدری سے اہم ملاقات میں انہیں یہ آفر کی ۔

پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ ہم نے عبدالغفور حیدری کو آفر کی ہے ہمارے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ بن جائیں،جے یو آئی ف کے سیکرٹری جنرل مولانا عبد الغفور حیدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا صادق سنجرانی ہمارے چیئرمین ہیں ان سے ملاقات ہوتی رہتی ہے ،ایک سوال کے جواب میں کہ کیا آپ کو ڈپٹی چیئرمین کے عہدے کیلئے نامزد کر دیا گیا ہے کے جواب میں مولانا عبد الغفور حیدری کا کہنا تھا مجھے ابھی تک پی ڈی ایم کی جانب سے باضابطہ آگاہ نہیں کیا گیا۔

صحافی کے سوال پر کیا آپ کو پی ڈی ایم نے ڈپٹی چیئرمین سینٹ کیلئے نامز د کر دیا گیا ہے کہ جواب میں مو لانا عبد الغفور حیدری کا کہنا تھا میں یہ کہہ نہیں سکتا کہ 12 مارچ کے بعد چیئرمین سینیٹ کون ہوگا،اور نہ ہی میرا نا م ڈپٹی چیئرمین سینٹ کیلئے فی الوقت نامزد کیا گیا ہے ۔


متعلقہ خبریں