ڈکنسن روڈ پر ٹریفک حادثہ، تین بچوں سمیت پانچ افراد زخمی ،کئی گاڑیاں تباہ

اتوار16 ستمبر 2018
قومی آواز ۔ ہملٹن

ہملٹن پولیس کے مطابق ہفتے کی شب ڈکنسن روڈ پر ہونے والے ٹریفک حادثے میں تین بچوں سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے جبکہ حادثے میں ملوث کئی گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں۔۔ یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر پڑھ رہے ہیں .ہملٹن پولیس کاکہنا ہے کہ حادثے میں کئی گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں۔ دو افراد جن کی عمریں بیس سے تیس سال بتائی گئی ہیں اسپتال پہنچائے گئے جبکہ حادثے میں زخمی ہونے والے تین بچوں کو بھی اسپتال لایا گیا جن میں سے دو کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔پولیس حادثے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔