اتوار16 ستمبر 2018 ہملٹن پولیس کے مطابق ہفتے کی شب ڈکنسن روڈ پر ہونے والے ٹریفک حادثے میں تین بچوں سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے جبکہ حادثے میں ملوث کئی گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں۔۔ یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر پڑھ رہے ہیں .ہملٹن پولیس کاکہنا ہے کہ حادثے میں کئی گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں۔ دو افراد جن کی عمریں بیس سے تیس سال بتائی گئی ہیں اسپتال پہنچائے گئے جبکہ حادثے میں زخمی ہونے والے تین بچوں کو بھی اسپتال لایا گیا جن میں سے دو کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔پولیس حادثے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔
قومی آواز ۔ ہملٹن