کرائے کے نئے قوانین کے نتیجے میں ایک ہزار یونٹ اپارٹمنٹس کا نقصان ہو سکتا ہے، یونین

Thursday, September 28, 2017
قومی آواز ۔
ٹورنٹو ۔
کرائے کے نئے قوانین کے نتیجے میں ایک ہزار یونٹ اپارٹمنٹس کا نقصان ہو سکتا ہے، یونین
اونٹاریو میں نئے کرایہ داری قوانین کے نتیجے میں ایک ہزار اپارٹمنٹس یونٹ کا نقصان ہو سکتا ہے ۔ اس بات کا اعلان رینٹل ہاﺅسنگ پرووائیڈرز گروپ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ یونین کے مطابق اونٹاریو میں ہر سال بتیس ہزار رہائشی یونٹوں کی ضرورت پڑتی ہے جبکہ سپلائی صرف اٹھائیس ہزار یونٹ کی ہوتی ہے اور کرایہ داری ایکٹ کے نئے سرے سے نفاز کے بعد پہلے سے تیار کم از کم ایک ہزاریونٹ ایسے ہیں جن پر ایسے قوانین لاگو کر دئے گئے ہیں کہ وہ بیکار ہو گئے ہیں اور اب ان کا کوئی مصرف نہیں رہا ہے۔یونین نے مطالبہ کیا ہے کہ قوانین میں ایسی اصلاحات کی جائیں کہ یہ بیکار پڑے یونٹ کار آمد ہو جائیں اور لوگوں کو رینٹ پر دئیے جا سکیں۔