کرونا نے دنیا میں تباہی مچا دی، میڈیکل سپلائیز کم پڑنے لگیں،اداروں میں دن رات کام

قومی آواز :نیو یارک،
کینیڈین نیوز،22مارچ ، 2020،
کرونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی مچا دی ہے اور یہ وائرس اب تک دنیا کے ایک سو ستاسی ممالک میں سرایت کر چکا ہے جس کی لپیٹ میں آ کر اب تک دس ہزار سے زائد لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔اس مرض سے نمٹنے کے لئے دنیا بھر میں میڈیکل سازو سامان کی طلب میں بے حد اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے سپلائیز کی کمی محسوس کی جا رہی ہے۔عالمی صحت کے اداروں نے میڈیکل سامان بنانے والے اداروں سے مزید تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔


متعلقہ خبریں