کم آمدنی والے لوگوں کی امداد کم کرنے پر اونٹاریو حکومت تنقید کا شکار

جمعہ 3 اگست 2018

قومی آواز ٹورنٹو۔

اونٹاریو حکومت اس وقت مشکل میں پھنس گئی جب اس کی جانب سے پارلیمنٹ میں ایک بل پیش کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ کم آمدنی والے لوگوں کی امداد کو کم کیا جائے گا تاکہ انہیں سوسائٹی میں مزید شمولیت کے لئے آمادہ کیا جا سکے اور سوسائٹی کا فعال رکن بنانے میں مدد مل سکے یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر پڑھ رہے ہیں۔سوشل سروس منسٹر لیزا مکلیوڈ کا کہنا ہے کہ بغیر کسی جواز کے لوگوں کو امداد کی فراہمی سے لوگوں میں عدم فعالیت پیدا ہو رہی ہے جسے ختم کرنے کے لئے ان کی امداد میں کمی ناگزیر ہے۔ حکومت کے اس فیصلے پر شہری حلقوں کی جانب سے تنقید کی جارہی ہے کہ کم آمدنی والے غریب لوگوں سے آمدنی کا یہ زریعہ چھیننے سے ان کے حالات زندگی میں مزید ابتری آئے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


متعلقہ خبریں