کنزرویٹوز کی الیکشن مہم مسلمانوں کے خلاف تھی

پیر , 30 مئی , 2016

قومی آواز مانیٹرنگ ڈیسک :۔ اوٹاوا:وینکوور: کنزرویٹوز کی الیکشن مہم مسلمانوں کے خلاف تھی۔ کنزرویٹوز نے وینکوور کنونشن میں اپنی خامیوں پر گہری نظر ڈالی ہے۔ اس کے مطابق الیکشن دوہزار پندرہ کی مہم مسلمانوں کے خلاف تھی اسی وجہ سے ان کوکافی نقصان ہوا۔ ارض ہیر نامی ایک خاتون جس نے سکارف پہنا ہوا تھا اور وہ پارٹی کنونشن میںشریک ہوئی تھی نے کہا کہ کنزرویٹوز نے الیکشن مہم میںمسلمانوںکو نقصان پہنچایا۔ انہوںنے کہاکہ اس پارٹی کے مسلمانوں کے خلاف بھرپور مہم چلائی۔ اس کاخمیازہ ٹوریز کوالیکشن میںہار کی صورت میں برداشت کرنا پڑا۔انہوںنے کہا کہ مجھے پہلی بار محسوس ہوا کہ میں اس ملک کی نہیں ہوں۔ ان کی باتوںکوپارٹی کنونشن میں گہری نظر سے دیکھا گیا۔واضح رہے کہ کنونشن میں ٹوریز کی خامیوںکامشاہدہ کیاگیا ہے کیونکہ وہ اگلے الیکشن میں جیتنے کے خواہاںہیںاوراسی وجہ سے گراس روٹ لیول پر تبدیلیاں ہورہی ہیں۔ اس میں پارٹی لیڈرشپ کامسئلہ بھی ہے اور ٹوریز نے اپنی پارٹی کا نیا لیڈر منتخب کرنا ہے۔