کوروناسازش ہے، لاک ڈاﺅن نا منظور، لوگ مسجد آئیں، تبلیغی امیر مولانا سعد ، مقدمہ درج

قومی آواز :نئی دہلی،
کینیڈین نیوز، 20اپریل ، 2020،
انڈیا میں تبلیغی جماعت تحریک کے امیر مولانا سعد کاندھلوی نے کورونا قوانین کو مسترد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ مساجد آ کر نمازیں ادا کریںنیز انہوں نے سوشل ڈسٹینس کومسلمانوں کو ایک دوسرے سے دور کرنے کی سازش قرار دیا ۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔مولانا کے ان خیالات پر ہزاروں لوگوںنے عمل بھی کیا جس سے لا تعداد لوگ اب تک کورونا کا شکار ہو چکے ہیں۔ انڈین حکام نے مولانا پر صحت عامہ کو نقصان پہنچانے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔واضح رہے کہ مولانا نے خود کو محفوظ جگہ قرنطینہ کیا ہوا ہے۔


متعلقہ خبریں