کورونا بچوں میں ایک نئی بیماری کی شکل میں پھیل رہا ہے، کینیڈین ڈاکٹروں کا انتباہ

قومی آواز :ٹورنٹو،
کینیڈین نیوز18 مئی ، 2020،
کینیڈین ڈاکٹروں نے خبردار کیا ہے کہ کورونا کے بارے میں ایک عام خیال یہ ہے کہ یہ بیماری بچوں کو نہیں ہوتی مگر یہ مفروضہ اب غلط ثابت ہو گیا ہے کیونکہ امریکہ ،برطانیہ ، فرانس اور دوسرے ملکوں میں بچوں میں ایک ایسی بیماری دیکھی جا رہی ہے جو کورونا سے ملتی جلتی یا اس کی دوسری شکل کہی جا سکتی ہے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔
یونیورسٹی آف کیلگری کے پروفیسر اسٹیفن فریڈمن کہتے ہیں کہ ابھی یہ اتنی خطرناک نہیں ہے لیکن دنیا بھر میں اس پر نظر رکھی جا رہی ہے تاکہ اسے پھیلنے سے پہلے کنٹرول کیا جا سکے۔


متعلقہ خبریں