کورونا نے کینیڈا میں تعلیم حاصل کرنا دشوار بنا دیا، غیر ملکی طلباءپریشان ، سال ضائع ہونے کا خدشہ

قومی آواز :ٹورنٹو،
کینیڈین نیوز31 مئی ، 2020،
کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاﺅن اور یونیورسٹیوں کی جانب سے آن لائن کلاسز کے آغاز کی وجہ سے غیر ملکی طلباءکے لئے کینیڈا آ کر تعلیم حاصل کرنا دشوار ہو گیا ہے۔ پاکستانی طالبہ زہرہ شہاب الدین کا کہنا ہے کہ انہوں نے وینکوور میں فریزر یونیورسٹی میں داخلہ لیا تھا مگر اب کورونا کی وجہ سے وہ کینیڈا نہیں آ سکتیں ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔
اور نہ ہی وہاں ان کی رہائش اور کام کے لئے کوئی جگہ موجود ہے جس کی وجہ سے خدشہ ہے کہ ان کا سال ضائع ہو جائے گا۔بعض دوسرے طلباءنے بھی اسی قسم کے خدشات کا اظہار کیا ہے ، اصل صورتحال حالات معمول پر آنے کے بعد ہی معلوم ہو سکے گی۔


متعلقہ خبریں