کورونا واریانٹ کا پہلا کیس البرٹا میں سامنے آ گیا ،ترجمان ہیلتھ ڈاکٹر ڈینا کا انکشاف

قومی آواز :البرٹا،
کینیڈین نیوز،10،جنوری، 2021،
کورونا کی نئی اور زیادہ خطرناک قسم واریانٹ کا کینیڈا میں پہلا کیس البرٹا میں سامنے آ گیا ہے۔محکمہ صحت کی ترجمان ڈاکٹر ڈینا ہنشا کا کہنا ہے کہ یہ کیس ایک ایسے مریض میں دیکھا گیا ہے جو جنوبی افریقہ کے سفر سے واپس آیا ہے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ مریض کو فور ی طور پر گھر پر ہی قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔اب اس بات کا پتہ چلانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ یہ وائرس کسی اور میں تو منتقل نہیں ہوا۔پبلک ہیلتھ ایجنسی کا کہنا ہے کہ وہ البرٹا کے حکام سے رابطے میں ہیں اور صورتحال پر پوری نظر رکھی جا رہی ہے۔


متعلقہ خبریں