کیلگیری طلبا کے تفریحی دوروں پر پابندی عائد

کیلگیری(قومی آواز–ویب ڈیسک) دہشتگردی کے خوف کے پیش نظر کیلگیری بورڈ آف ایجوکیشن نے طلبا کے تفریحی دوروں پر پابندی لگا دی۔ انہوں نے بین الاقوامی دوروں پر پابندی لگائی ہے۔ یہ فیصلہ موجود صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے کیونکہ ان کے نزدیک اس وقت دوروں سے زیادہ اہم سکیورٹی ہے۔ کیلگیری ایسوسی ایشن آف پیرنٹس اینڈ سکول کونسل کی صدر لیزا ڈیوس کاکہنا ہے کہ میرا خیال ہے کہ اس کا موجودہ صورتحال سے کوئی تعلق نہیں ہیں۔ تاہم ہم سکیورٹی کی وجہ سے محتاط ہیں۔ ہم بیلجئم اور پیرس حملوں کے بعد سکیورٹی کے حوالے سے محتاط ہوگئے ہیں اور حکام نے بھی یہی فیصلہ کیا ہے کہ سکیورٹی ضروری ہے۔ سکول بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ وہ طلبا، والدین اور اساتذہ سے بھی اس معاملے میں بات چیت کریں گے اور اگلا لائحہ عمل تیار کریں گے اور اس سلسلے میں حتمی فیصلہ اگلے ماہ کیا جائے گا۔ ایڈمونٹن پبلک سکول بورڈ نے بھی ٹرپس کا معاملہ ملتوی کر دیا ہے۔


متعلقہ خبریں