کینیڈا، روس اور ترکی کے درمیان تناﺅ کم کرنے میں مدد کرے گا،ٹروڈو

قومی آواز ۔ ۔ اوٹاوا: کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کاکہنا ہے کہ کینیڈا روس اور ترکی کے درمیان تناﺅ کم کرنے میںمدد کرے گااور اپنا کردارادا کرے گا۔ کینیڈا میںنیٹو کے ایمبیسیڈر کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ وہ روس اور ترکی کے درمیان تناﺅ کوکم کرنے میںاپنا کردارادا کرے ۔ واضح ہے کہ ترکی نے گذشتہ روز روسی طیارہ مار گرایا ہے جس کی وجہ سے ان کے درمیان تناﺅ کی کیفیت ہے۔ روسی فائٹر طیارہ ترک کی فضائی حدو د میںداخل ہوگیا تھا اس وجہ سے اسے مارگرایاگیا۔ اس بارے میںٹروڈو کاکہنا ہے کہ کینیڈا روس اور ترکی کے درمیان تناﺅ کو کم کرنے میںاپنا کردارادا کرے گا۔ولادی میر پیوٹن اس وجہ سے شدید برہم ہیںاور انہوںنے آفٹر شاکس کی تنبیہ کی ہے۔ ترکی کا موقف ہے کہ انہوںنے جو کیا حفاظتی اقدامات کے پیش نظر کیا۔ ٹروڈو کاکہنا ہے کہ ہم اس بارے میں فکر مند ہیں میرے نزدیک اس معاملہ کومفاہمت سے حل کرناچاہئے نا کہ جنگی عزائم کوظاہر کرنا چاہئے۔ ہم امن وسکون چاہتے ہیںاورہمیںاس کی توقع ہے۔ ہم نے اپنے نیٹو ایمبیسیڈر کوبھی اس کی تنبیہہ کی ہے کہ معاملہ افہام وتفہیم سے حل کیا جائے۔ ترکی حکام کاکہنا ہے کہ روسی ایس یو چوبیس کوبہت بارنظر انداز کیا گیا لیکن اب اسے مزید مہلت نہیںدی جاسکتی تھی۔پیوٹن کاکہنا ہے کہ روس اس کارروائی کوبرداشت نہیں کرے گا۔ اس بارے میںامریکی صدر باراک اوباما کا کہنا ہے کہ ترکی کواپنی حفاظت کا پورا حق ہے لیکن دونوں طرفین کوانتہائی قدم سے گریز کرنا چاہئے۔


متعلقہ خبریں