کینیڈا بھر میں گھریلو تشدد کے خلاف قانون میںتبدیلی ہوگی

قومی آواز ۔ اوٹاوا؛ کینیڈابھر میں گھریلو تشدد کے خلاف قانون میںتبدیلی ہوگی۔یہ تبدیلی بہت ضروری ہے کیونکہ رواں برس بھی کینیڈا بھر میں گھریلو تشدد کے واقعات دیکھنے کوملے۔ ماریا فٹزپیٹرک کی بائیں ہاتھ کی ایک انگلی ان کوماضی کی ایک ایسی کہانی کی یاد دلاتی ہے جس کاتذکرہ انہوں نے کسی سے نہیںکیا۔ ان کے جسم کی کچھ ہڈیاں بھی ٹوٹیں تھی ،زخم وقت کے ساتھ بھرگئے ہیںلیکن ان کوبہت سی باتیںیاد ہیں جو ناقابل فراموش ہیں۔فٹزپیٹرک ایک نومنتخب سیاست دان ہیں۔ ان کا تعلق البرٹا سے ہیںوہ گھریلو تشدد کے بل میںترامیم اور تبدیلی کی خواہاںہیںاوراس کے لئے باقاعدہ مہم چلارہی ہیں۔ ان کی عمر چھیاسٹھ برس ہے ۔ تاہم اپنے ماضی کویاد کرکے وہ کبھی کبھار آبدیدہ ہوجاتی ہیں۔ ان کاکہناہے کہ گھریلو تشدد کے لئے بل میں ترامیم کومنظور کرایا جائے ۔مجھے بہت مایوسی ہوگی اگر کوئی پارلیمنٹ میںاس کے خلاف آواز اٹھائے گا۔واضح رہے کہ2015 میں بھی کینیڈا بھر میںگھریلو تشدد کے بہت سے واقعات رونما ہوئے تھے۔ مینی ٹوبا میں اس ضمن میںقوانین میں کچھ تبدیلی کی گئی اور دیگر شہروںمیں کی جارہی ہے۔فٹز پیک کو کینیڈا بھر سے اس مہم کے لئے اچھے پیغامات موصول ہورہے ہیںاور ان کی سپورٹ کے لئے لوگ گھروںسے نکل رہے ہیں۔ ان کاکہنا ہے کہ اگر لوگ میرے ساتھ ہوںتو ہم اس نظام اور لوگوں کی سوچ کو بدل سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں